پاک بھارت میچ پر جوا کھیلنے والے درجنوں افراد گرفتار
لاہور پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ٹی وی، موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کرلیا.
لاہور پولیس نے پاک بھارت کرکٹ میچ پر جوا کھیلنے والے درجنوں جواریوں کو مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر گرفتار کرکے مقدمات درج کیے ہیں۔
ان کے قبضہ سے ٹی وی، موبائل فون، ایل سی ڈی اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ، ڈی آئی جی آپریشن رائے محمد طاہر نے ڈویژنل ایس پیز کو قمار بازوں کے خلاف خصوصی کارروائی کے لیے احکامات جاری کی تھے، تھانہ ڈیفنس بی، شمالی چھاونی، گجر پورہ، قلعہ گجر سنگھ، سبزہ زار، اقبال ٹاون، شالیمار، شفیق آباد، شاہدرہ ٹاون پولیس نے درجنوں قمار بازوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کیے۔
جبکہ دوسری طرف گرفتار کیے جانے والے جواریوں سے مبینہ طور پر رشوت لیکر انہیں چھوڑنے کی بھی اطلاعات ملتی رہی، زرائع کے مطابق اقبال ٹاون پولیس نے ایک قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر وہاں سے گرفتار ہونے والے متعدد جواریوں میں سے بعض جواریوں کو مبینہ رشوت لیکر چھوڑ دیا جبکہ اقبال ٹاون پولیس نے اس کی تردید کی ہے۔