برطانیہ کا پاکستان میں 3 ارب پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کا اعلان

پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں،برطانوی کمپنیاں انرجی اورمالیاتی شعبے میں دلچسپی رکھتی ہیں،برطانوی ہائی کمشنر


Business Reporter December 02, 2014
پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں،برطانوی کمپنیاں انرجی اورمالیاتی شعبے میں دلچسپی رکھتی ہیں،برطانوی ہائی کمشنر۔ فوٹو: اے ایف پی

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنرفلپ مارٹن نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں، برطانیہ بھی پاکستان میں آئندہ چند سال کے دوران 3 ارب پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے اور یہ سرمایہ کاری توانائی اور فنانشل سیکٹر میں کی جائے گی۔

گزشتہ روز کراچی اسٹاک ایکس چینج کے دورے میں خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ کراچی اسٹاک مارکیٹ خطے کی بہترین مارکیٹوں میں سے ایک ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 3 ارب پاؤنڈ سالانہ کی سرمایہ کاری کا معاہدہ ہے، برطانوی کمپنیاں پاکستان میں انرجی اور مالیاتی شعبے میں دلچسپی رکھتی ہیں، برطانیہ چاہتا ہے کہ پاکستان کے توانائی کا مسئلہ حل ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلیے ہر ممکن تعاون کرے گا، برطانیہ کا ریٹیل سیکٹر جلد پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا۔ کراچی سٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی ندیم نقوی نے کہا کہ غیرملکی چھوٹی کمپنیوں کی اسٹاک میں لسٹنگ کیلیے قانون سازی کی جا رہی ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کراچی اسٹاک مارکیٹ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔