افراط زر کی شرح نومبر میں کم ہوکر 4 فیصد رہ گئی
ماہانہ بنیادوں پر افراط زر میں 0.5 فیصد کمی، جولائی تا نومبر انفلیشن ریٹ 6.45 فیصد رہا
WASHINGTON DC:
پاکستان میں صارف قیمتوں کے اشاریے (سی پی آئی) کی بنیاد پر گزشتہ ماہ افراط زر کی شرح میں 4 فیصد کا سال بہ سال اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اکتوبر میں یہ شرح 5.8 فیصد رہی تھی۔
پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر نومبر میں افراط زرکی شرح میں 0.5 فیصد کمی ہوئی جبکہ اکتوبر میں 0.2 فیصد کا اضافہ ہوا تھا، نان فوڈ نان انرجی انفلیشن میں گزشتہ ماہ 6.9 فیصد کا سال بہ سال اضافہ ہوا جو اکتوبر میں 7.8 فیصد رہا تھا جبکہ ماہانہ بنیادوں ہر 0.5 فیصد کمی ہوئی، اکتوبر میں 0.7 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔
اعدادوشمار کے مطابق نومبر میں اشیائے خوراک کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 2.1 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ ماہانہ بنیادوں پر قیمتیں 0.4 فیصد کم رہیں، خوراک کے علاوہ دیگر اشیا کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 5.4 فیصد اضافہ اور ماہانہ بنیادوں پر 0.6 فیصد کی کمی ہوئی۔
پی بی ایس کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 5 ماہ (جولائی سے نومبر) کے دوران افراط زر کی اوسط شرح 6.45 فیصد رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 8.84 فیصد رہی تھی، اسی طرح جولائی سے نومبر تک حساس قیمتوں کے اشاریے کی بنیاد پر افراط زرکی شرح 10.66 فیصد سے کم ہو کر 4.02 فیصد جبکہ ہول سیل پرائس انڈیکس (ڈبلیو پی آئی) کی بنیاد پر انفلیشن ریٹ 8.74 فیصد سے کم ہو کر 2.74 فیصد پر آگیا، ایس پی آئی میں گزشتہ ماہ سالانہ بنیادوں پر 0.27 فیصد کمی ہوئی جبکہ ڈبلیوپی آئی میں 0.02 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔