شمالی وزیرستان میں پاک فضائیہ کی کارروائی کے دوران 17 دہشتگرد ہلاک

ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک December 02, 2014
ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں، آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

SYDNEY:

پاک فضائیہ کے طیاروں کی شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے دوران 17 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علی الصبح شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 17 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں غیرملکی دہشتگرد بھی شامل ہیں۔


واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف 15 جون سے شروع کئے جانے والے آپریشن "ضرب عضب" کے دوران ایک ہزار سے زائد دہشتگرد ہلاک اور بڑی تعداد میں ان کے ٹھکانے تباہ کئے جاچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |