وزیر اعظم نواز شریف سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

دورے کے دوران وزیراعظم نوازشریف برطانوی قیادت، عالمی بینک کے اعلیٰ حکام اور امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔


ویب ڈیسک December 02, 2014
وزیراعظم نواز شریف کو دورے کی دعوت برطانوی ہم منصبت نے دی ہے فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ افغانستان کے سلسلے میں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اپنے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کی دعوت پر لندن پہنچے ہیں، اپنے دورے کے دوران وزیراعظم افغانستان کے سلسلے میں ہونے والی 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اس کانفرنس کا اہتمام برطانیہ اور افغانستان نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

لندن میں قیام کے دوران وزیراعظم نوازشریف برطانوی قیادت اورعالمی بینک کے اعلیٰ حکام کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے بھی ملاقات کریں گے جس میں خطے کی صورتحال بالخصوص افغانستان کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں