پاک فوج نے وادی تیراہ میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا 7 دہشتگرد ہلاک

50 سے 60 دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے تیراہ چیک پوسٹ پر حملہ کیا جسے پسپا کردیا گیا،عسکری حکام


ویب ڈیسک December 02, 2014
50 سے 60 دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے تیراہ چیک پوسٹ پر حملہ کیا جسے پسپا کردیا گیا،عسکری حکام۔ فوٹو ایکسپریس فائل

پاک فوج نے وادی تیراہ میں دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا جب کہ جھڑپ کے دوران 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق دہشتگردوں نے خیبرایجنسی کی تحصیل وادی تیراہ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جسے جوانوں نے بھرپور جواب دیتے ہوئے ناکام بنادیا جب کہ جھڑپ کے دوران 7 دہشتگرد مارے گئے۔ عسکری حکام کا کہنا ہے کہ 50 سے 60 دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے تیراہ چیک پوسٹ پر حملہ کیا جسے پسپا کردیا گیا جبکہ جوابی کارروائی میں 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جس کے بعد دہشتگرد بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں