پاکستانی ہاکی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے بھارت روانہ

قومی ٹیم محمد عمران کی قیادت میں ایونٹ کا پہلا میچ 6 دسمبر کو بیلجیئم کے خلاف کھیلے گی۔


ویب ڈیسک December 02, 2014
ایشین گیمز میں جو کمی رہ گئی تھی اسے پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،ہیڈکوچ شہناز شیخ۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

پاکستانی 18 رکنی ہاکی ٹیم چیممپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے بھارت روانہ ہوگئی۔


بھارتی ریاست اڑیسہ میں 6 دسمبر سے شروع ہونےوالے میگا ایونٹ میں 8 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جبکہ قومی ٹیم محمد عمران کی قیادت میں واہگہ کے راستے پڑوسی ملک روانہ ہوگئی۔ پاکستان ایونٹ کا پہلا میچ 6 دسمبر کو بیلجیئم کے خلاف کھیلے گا جبکہ ایونٹ کا فائنل 14 دسمبر ہو گا۔


بھارت روانگی سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ کا کہنا تھاکہ ایشین گیمز میں جو کمی رہ گئی تھی اسے پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور پوری کوشش ہے کہ ٹورنامنٹ جیت کر وطن واپس آئیں جب کہ ایک سال کے بعد یورپین ٹیم کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور اس حوالے سے لڑکوں نے بہت محنت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں