تحریک انصاف اور حکومت نے مذاکرات نہ کیے تو کوئی غیر معمولی واقعہ ہوسکتا ہے سراج الحق

لوگ فاقوں سے مررہے ہیں عوام کو ملک میں تعلیم اور صحت کی یکساں سہولتیں ملنی چاہئیں، امیر جماعت اسلامی


ویب ڈیسک December 02, 2014
طبقاتی نظام کا خاتمہ ضروری ہوچکا ہے، سراج الحق، فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف اور حکومت نے مذاکرات نہ کیے تو کوئی غیر معمولی واقعہ ہوسکتا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کی بات ایک بار پھر چلنے کی خوشی ہے لیکن اگر دونوں فریقین نے مذاکرات نہ کیے تو کوئی غیر معمولی واقعہ رونما ہوسکتا ہے اس لیے تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں اور الیکشن کمیشن کا معاملہ بھی افہام و تفہم کے ذریعے ہی حل ہونا چاہئے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ عوام کو ملک میں تعلیم اور صحت کی یکساں سہولتیں ملنی چاہئیں کیونکہ لوگ فاقوں سے مررہے ہیں اس طبقاتی نظام کا خاتمہ ضروری ہوچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |