مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد ریاستی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مکمل ہڑتال

پولنگ کے دوران بھارتی فوج کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ کئی حریت رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک December 02, 2014
مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی اسمبلی کے نام نہاد انتخابات 5 مراحل پر مکمل ہوں گے. فوٹو: فائل

لاہور: مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد ریاستی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کے دوران مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد ریاستی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 18 نسشتوں پر پولنگ مکمل ہوگئی ہے۔ اس موقع پر بھارتی فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ کئی حریت رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، حریت رہنماؤں کی اپیل پر پوری مقبوضہ وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی اسمبلی کے نام نہاد انتخابات 5 مراحل پر مکمل ہوں گے اور ان کے نتائج کا اعلان 23 دسمبر کو کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں