شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی میں ڈرون حملہ 3 افراد ہلاک2 زخمی

شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں جاسوس طیارے کا حملہ، 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔


ویب ڈیسک October 01, 2012
شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں جاسوس طیارے کے حملے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 3افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔


تحصیل میرعلی کے علاقے ببرخیل میں امریکی جاسوس طیارے نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا ، طیارے نے گاڑی پر چارمیزائل داغےجس کے باعث گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور گاڑی میں سوار 3 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو گاڑی سے باہر نکالا، ذرائع کے مطابق حملے کے بعد شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں امریکی جاسوس طیاروں کی پروازوں کی وجہ سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں