ڈاکٹر طاہرالقادری علاج کیلئے کل امریکا روانہ ہوں گے

ڈاکٹروں کی پانچ رکنی ٹیم نے طاہرالقادری کا ان کی رہائش گاہ پر تفصیلی طبی معائنہ کیا


ویب ڈیسک December 02, 2014
ڈاکٹروں نے طاہرالقادری کی صحت کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر بیرون ملک علاج کرانے کا مشورہ دیا، فوٹو:فائل

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری علاج کے لیے کل صبح 6 بجے امریکا روانہ ہوں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹروں کی پانچ رکنی ٹیم نے طاہرالقادری کا ان کی رہائش گاہ پر تفصیلی طبی معائنہ کیا اور ان کی صحت کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر بیرون ملک علاج کرانے کا مشورہ دیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کی طبیعت ناساز ہے اور ان کا بلڈ پریشر کنٹرول نہیں ہورہا جبکہ انہیں دل کا عارضہ بھی لاحق ہے جس کے باعث انہیں فوری طور پر بیرون ملک علاج کی ضرورت ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے ڈاکٹروں کے مشورے پر امریکا سے علاج کرانے کا فیصلہ کیا جس کے لیے وہ کل صبح 6 بجے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے روانہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا امریکا میں اس اسپتال سے علاج ہوگا جہاں سے وہ پہلے بھی علاج کراتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھکر کے دورے کے بعد سے ڈاکٹر طاہرالقادری کی طبیعت ناساز ہے جس کے باعث ڈاکٹروں نے ان سے ملاقاتوں پر بھی پابندی عائد کردی تھی جبکہ عوامی تحریک نے اپنے قائد کی خرابی صحت کی وجہ سے پہلے سے طے شدہ جلسے بھی ملتوی کردیئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |