نئے سیاستدان نفرت کے بیج بو کر ملک کے ساتھ افسوسناک کھیل کھیل رہے ہیں وزیر اعظم

نئےسیاستدان پاکستان میں نفرت کے بیج بورہے ہیں اور ملک کے ساتھ افسوسناک کھیل کھیلا جارہا ہے، وزیراعظم نوازشریف


ویب ڈیسک December 02, 2014
خیبر پختونخوا کے حالات پہلے سے زیاہ خراب ہیں لہٰذا نئے پاکستان کی بات کرنے والے پہلے نیا خیبر پختونخوا بنالیں، وزیر اعظم نواز شریف فوٹو: پی آئی ڈی

NEW YORK: وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف بامقصد مذاکرات کرنا چاہتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں لیکن یہاں ایک طرف مذاکرات اور دوسری طرف احتجاج اور پاکستان بند کرنے کی باتیں ہورہی ہیں جو مناسب نہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کی دعوت پر افغانستان کے سلسلے میں ہونے والی 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لئے لندن پہنچے جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے سیاستدان پاکستان میں نفرت کے بیج بورہے ہیں اور ملک کے ساتھ افسوسناک کھیل کھیلا جارہا ہے لیکن ان کی جھوٹ کی سیاست اب کامیاب نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں اور جلسوں کے بعد اب پاکستان بند کرنے کی باتیں سامنے آرہی ہیں حالانکہ پاکستان کے عوام نے انہیں اس لئے ووٹ نہیں دیا کہ دھرنوں کی سیاست کریں، عوام نے انہیں صوبہ خیبرپختونخوا میں تبدیلی لانے کے لئے ووٹ دیا جب کہ خیبر پختونخوا کے حالات پہلے سے زیاہ خراب ہیں لہٰذا نئے پاکستان کی بات کرنے والے پہلے نیا خیبر پختونخوا بنالیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان کی دعوت پر میں ان کے گھر نیک نیتی اور خلوص دل کے ساتھ گیا تھا لیکن انہوں نے مذاکرات کے بجائے غیر آئینی راستہ اختیار کیا، حکومت نے کبھی بھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، تحریک انصاف بامقصد بات چیت کرنا چاہتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں لیکن یہاں ایک طرف مذاکرات اور دوسری طرف احتجاج اور پاکستان بند کرنے کی باتیں ہورہی ہیں جو مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لندن کانفرنس پاکستان اور افغانستان کے لئے اہم ہے، پاکستان اور افغانستان کا استحکام ایک دوسرے سے منسلک ہے اور خطہ مستحکم ہوا تو پاکستان میں خوشحالی آئے گی جبکہ افغان صدر اشرف غنی کے دورہ پاکستان میں بھی اچھے فیصلے ہوئے جس پر عمل کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |