لیاری سمیت شہر میں کوئی علاقہ نوگو ایریا نہیں کراچی پولیس چیف کا دعویٰ

آپریشن شروع ہوا توروزانہ 12افرادٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنتے تھےلیکن آج یہ تعداد صرف3 ہے،ایڈیشنل آئی جی غلام قادرتھیبو


ویب ڈیسک December 02, 2014
کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کسی جماعت نہیں بلکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کیا جارہا ہے، غلام قادر تھیبو، فوٹو: فائل

AUSTRALIA: ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے دعویٰ کیا ہے کہ لیاری سمیت شہر بھرمیں کوئی علاقہ نوگو ایریا نہیں جب کہ ٹارگٹڈ آپریشن کسی سیاسی جماعت کے نہیں بلکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی پولیس کے سربراہ غلام قادرتھیبو نے کہا کہ شہر میں امن وامان کے لیے رینجرز اور پولیس نے کارروائی کی ہے، جب شہر میں آپریشن شروع ہوا تو روزانہ 12 افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنتے تھے لیکن آج یہ تعداد صرف 3 ہے جب کہ شہر میں لیاری سمیت کوئی بھی علاقہ نوگو ایریا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کسی جماعت نہیں بلکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کیا جارہا ہے کیونکہ حکومت اور پولیس کی پالیسی نہیں کہ کسی سیاسی جماعت کے خلاف کارروائی کی جائے۔

کراچی پولیس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پولیس پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں اور اغوا یا قتل کی کسی واردات میں بھی پولیس کا ہاتھ نہیں تاہم پولیس کی وردی پہنے افراد کے اغوا کرنے سے متعلق شکایتوں کی تحقیقات کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں