امریکی اسپتال طبی امداد فراہم کرنے کے حوالے سے سب سے کم غلطیاں کرتے ہیں

بروقت طبی امداداورصحیح تشخیص کے باعث 2010 کےمقابلےمیں تقریباً 50 ہزارافرادکی زندگیاں محفوظ بنائی گئیں،امریکی محکمہ صحت


ویب ڈیسک December 02, 2014
امریکا کے اسپتال صحت عامہ کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نہایت احتیاط سے کام کرتے ہیں، امریکی محکمہ صحت فوٹو:فائل

امریکا کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ امریکی اسپتال سب سے کم سنگین غلطیاں کرتے ہیں جس کی وجہ سے 50 ہزار کے قریب افراد کی زندگیاں محفوظ بنائی گئی اور وہ صحت مند زندگی بسر کررہے ہیں۔

امریکی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ امریکی اسپتال صحت عامہ کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نہایت احتیاط سے کام کرتے ہیں اور سب سے کم سنگین غلطیاں کرتے ہیں اوربروقت طبی امداد اورصحیح تشخیص کے باعث 2010 کے مقابلے میں تقریباً 50 ہزار افراد کی زندگیاں محفوظ بنائی گئیں۔ حکام کی جا نب سے جاری کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق 1999 میں ہر سال 98 ہزار افراد امریکا کے اسپتالوں میں کی جانے والی غلطیوں کی وجہ سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے تھے تاہم اسپتالوں کی جانب لوگوں کو بہتر طبی امداد فراہم کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے صورتحال میں کافی بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

امریکی محکمہ صحت کے حکام نے کہا کہ اسپتالوں میں سنگین غلطیوں کے واقعات میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کی اہم وجہ گزشتہ سالوں میں کئے جانے والے اقدامات ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو اب بہتر طبی سہولیات فراہم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |