وزرا اور مشیروں کوفوری طورپر استعفے گورنر سندھ کو جمع کرانے کی ہدایت

فنکشنل لیگ کےمطابق گورنرہاوس نےفنکشنل لیگ،نیشنل پیپلزپارٹی اورق لیگ کےاستعفے لینےسےانکارکردیاہے۔


ویب ڈیسک October 01, 2012
فنکشنل لیگ کےمطابق گورنرہاوس نےفنکشنل لیگ،نیشنل پیپلزپارٹی اورق لیگ کےاستعفے لینےسےانکارکردیاہے۔۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگارا نے وزرا اور مشیروں کوفوری طورپر استعفے گورنر سندھ کو جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ پیر پگارا کی ہدایت کے مطابق پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزرا اور مشیروں کےا ستعفے گورنر عشرت العباد خان کو جمع کرادیئے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ پہلےمرحلےمیں فنکشنل لیگ کے وزرا جام مدد علی ، ڈاکٹر رفیق ، مشیر امتیاز شیخ اور امام الدین شوقین اپنے استعفےجمع کرائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے جبکہ ترجمان فنکشنل لیگ کےمطابق گورنرہاوس نےفنکشنل لیگ،نیشنل پیپلزپارٹی اورق لیگ کےاستعفے لینےسےانکارکردیاہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں