خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ سے 8 افراد کی لاشیں برآمد

لاشوں کو شناخت کے لئے شاہ کس لیوی سنٹر جمرودمنتقل کر دیا گیا ہے


ویب ڈیسک December 03, 2014
2 ماہ قبل بھی خیبر ایجنسی اور مہمند ایجنسی کے علاقوں سے بھی 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ فوٹو: فائل

وادی تیراہ سے 8 افراد کی لاشیں ملیں ہیں جنہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ سے 8 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا اور ان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، لاشوں کو شناخت کے لئے شاہ کس لیوی سنٹر جمرود منتقل کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ 2 ماہ قبل بھی خیبر ایجنسی اور مہمند ایجنسی کے علاقوں سے بھی 5 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں