کراچی میں منگھوپیر ناردرن بائی پاس پر مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ٹارگٹ کلرز ہلاک

ملزمان اے این پی کے رہنما ڈاکٹر زید کے قتل اور اورنگی ٹاؤن میں پولیس پر ہونے والے حملے میں بھی ملوث تھے، پولیس


ویب ڈیسک December 03, 2014
ملزمان ایک شخص کی ٹارگٹ کلنگ کے لئے 2 لاکھ روپے معاوضہ لیتے تھے اور پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے، پولیس۔ فوٹو: فائل

منگھو پیر ناردرن بائی پاس پر ہمددرد یونی ورسٹی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ٹارگٹ کلرز ہلاک ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ناردرن بائی پاس پر ہمدرد یونی ورسٹی کے قریب مقابلے میں 2 ٹارگٹ کلرز ہلاک ہو گئے۔ ملزمان کی شناخت نسیم بابر اور شاہ رخ کے ناموں سے ہوئی ہے اور ان کے قبضے سے 2 پستول اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان اے این پی کے رہنما ڈاکٹر زید کے قتل اور اورنگی ٹاؤن میں پولیس پر ہونے والے حملے میں بھی ملوث تھے، ملزمان ایک شخص کی ٹارگٹ کلنگ کے لئے 2 لاکھ روپے معاوضہ لیتے تھے اور پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز سچل ٹاؤن تھانے کی حدود میں بھی شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے 4 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |