یمن میں ایرانی سفیر کی رہائشگاہ پر خود کش حملے میں 6 افراد ہلاک 5 زخمی

کار سوار بمبار نے خود کو ایرانی سفیر کی رہائش گاہ کے داخلی راستے ٹکرایا، یمنی وزارت داخلہ


ویب ڈیسک December 03, 2014
کسی بھی گروپ نے تاحال دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، یمنی وزارت داخلہ۔ فوٹو؛ اے ایف پی

یمن میں تعینات ایرانی سفیر کی رہائش گاہ پر خود کش حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جب کہ 5 زخمی ہو گئے۔


غر ملکی خبر رساں ادار ے کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعاء میں کار سوار خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاری ایرانی سفیر حسن نم وادی کے گھر کے داخلی راستے پر دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا دی جس کے نتیجے میں ایرانی سفیر کی سیکیورٹی پر مامور ایک اہلکار اور قریب سے گزرنے والی خاتون بچے سمیت موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں مزید 3 زخمی دم توڑ گئے، دھماکے میں 5 افراد زخمی بھی ہو ئے۔ دھماکے کے وقت ایرانی سفیر اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھے۔

دھما کے کے نتیجے میں ایرانی سفیر کی رہائش گاہ کو شدید نقصان پہنچا اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ یمن کی وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی گروپ نے ابھی تک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس قسم کی کارروائیوں میں القاعدہ کے ملوث ہونے کے زیادہ امکانات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں