پاک فوج کے جوان پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت کا معیار برقرار رکھیں آرمی چیف

فائرنگ کی استعداد بڑھانے کے لئے نیا تربیتی طریقہ کار متعارف کرایا جائے، جنرل راحیل شریف


ویب ڈیسک December 03, 2014
آرمی چیف نے مقابلے میں حصہ لینے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور انعامات بھی تقسیم کئے۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD:

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جہلم کے قریب ٹریننگ رینج کا دورہ کیا اور پاک فوج کے جوانوں کو پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت کا معیار خصوصی امتیاز کے ساتھ برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جہلم کے قریب ٹریننگ رینج کا دورہ کیا اور جوانوں کو پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت کامعیار امتیازی خصوصیت کےطور پربرقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فائرنگ کی استعداد بڑھانے کے لئے نیا تربیتی طریقہ کار متعارف کرایا جائے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق ٹریننگ رینج پر پاک فوج کا سالانہ مقابلہ نشانہ بازی بھی اختتام پزیر ہوا جو گزشتہ 2 ہفتوں سے جاری تھا، آرمی چیف نے مقابلے میں حصہ لینے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اچھی کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں