سلمان خان پر انتہائی نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کا الزام فرانزک رپورٹ میں ثابت

ممبئی میں سلومیاں نےنشےکی حالت میں گاڑی فٹ پاتھ پرسوئے افرادپرچڑھادی تھی جس کےنتیجے میں ایک شخص ہلاک اور4زخمی ہوگئےتھے


ویب ڈیسک December 03, 2014
سلمان خان کے خون کے نمونے کے ٹیسٹ میں شراب کی مقدار حد سے زیادہ پائی گئی،فرانزک ماہر

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان پر کار حادثہ کیس میں نئی پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب عدالت کو بتایا گیا کہ دبنگ خان نے اپنی کار سے جس وقت لوگوں کو کچلا وہ انتہائی نشے کی حالت میں تھے۔


ممبئی کی سیشن کورٹ میں فرا نزک ماہر نے عدالت کو بتایا کہ جس وقت سلمان خان نے اپنی کار سے لوگوں کوکچلااس وقت وہ انتہائی نشے کی حالت میں تھے اور ان کے خون کے نمونوں کے ٹیسٹ میں حد سے زیادہ الکوحل کی مقدار پائی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اس وقت اتنی شراب پی رکھی تھی کہ ٹیسٹ کے دوران ان کے خون میں 62 ملی گرام الکوحل کی مقدار پائی گئی جب کہ عام حالت میں یہ مقدار کسی بھی شخص کے خون میں 30 ملی گرام تک ہونی چاہئے۔


واضح رہے کہ 2002 میں ممبئی میں سلمان خان نے رات گئے نشے کی حالت میں فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے افراد پر گاڑی چڑھا دی تھی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں