عمران خان آج بھی خیالی امپائر کی انگلی کے اشاروں کے منتظر ہیں پرویز رشید

حکومتیں ووٹ سے بنتی ہیں خواہشات سے نہیں جب کہ عمران خان اشارہ نہ ملنے پربے صبرے ہورہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک December 03, 2014
بھارتی جنرل اروڑہ کی بھی لاہور بند کرنے کی خواہش ناکام ہوئی اور عمران خان کی یہ تمنا دل میں ہی رہ جائے گی،پرویزرشیدفوٹو: ایکسپریس نیوز/ فائل

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان آج بھی خیالی امپائر کی انگلی کے اشاروں کے منتظر ہیں اور اشارہ نہ ملنے پر بے صبرے ہوکر لاہور اور دیگر شہروں کو بند کرنے کی باتیں کر رہے ہیں۔

پرویز رشید نے کہا کہ حکومتیں ووٹ سے بنتی ہیں خواہشات سے نہیں، عمران خان آج بھی خیالی امپائر کی انگلی کے اشاروں کے منتظر ہیں اور اشارہ نہ ملنے پر بے صبرے ہوکر لاہور اور دیگر شہروں کو بند کرنے کی باتیں کر رہے ہیں لیکن انہیں یاد ہونا چاہئے کہ بھارتی جنرل اروڑہ کی بھی لاہور بند کرنے کی خواہش ناکام ہوئی تھی اور عمران خان بھی لاہور بند نہیں کراسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہر بند کرانے والوں کا نہ کوئی ماضی ہے نہ ایسے کارنامے اور عمران خان کی یلغار والے دن بھی لاہور کے شہری ناشتہ باہر کریں گے اور رات کو فوڈ اسٹریٹ پر ہوں گے۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کو فوج کا طعنہ دینے والے عمران خان پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں اور خوش ہونے کے بجائے خیبر پختونخوا حکومت کا آئی ڈی پیز پر تشدد یاد رکھیں جو عوام ابھی تک نہیں بھولے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں