امریکی یونی ورسٹی میں محفوظ کئے گئے 100 انسانی دماغ چوری

چوری کئےجانےوالے دماغوں میں سابق امریکی فوجی چارلس وائٹ مین کابھی دماغ شامل ہے جس کی فائرنگ سے 16 شہری ہلاک ہوگئے تھے


ویب ڈیسک December 03, 2014
تحقیقات کے بعد ہی اس بات کا تعین کیا جاسکتا ہے کہ دماغ کی چوری کے پیچھے کون سے عوامل کارفرما تھے ، یونیورسٹی انتظامیہ، فائل فوٹو

PARIS: ریاست ٹیکساس کی یونی ورسٹی میں نمونوں کے طور پر محفوظ کئے گئے 100 انسانی دماغ چوری ہوگئے ہیں۔

یونیورسٹی آف ٹیکساس میں انتظامیہ کو اس وقت عجیب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب لیب انچارج کی جانب سے اس بات کی اطلاع دی گئی کی لیب سے نمونوں کے طور پر محفوظ کئے گئے 100 انسانی دماغ چوری کرلئے گئے جو کہ ایک جار میں بند کرکے رکھے گئے تھے، چوری کئے جانے والے دماغوں میں سابق امریکی فوجی چارلس وائٹ مین کا بھی دماغ شامل تھا جس نے 1966 میں فائرنگ کرکے 16 شہریوں کو ہلاک کردیا تھا۔

یونی ورسٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ انہیں اس بارے میں کوئی معلومات نہیں کہ یہ دماغ کس نے چوری کئے جب کہ لیب انچارج نے خیال ظاہر کیا کہ ہوسکتا ہے کہ طالب علموں نے شرارت کے طور یہ دماغ چرائے ہوں تاہم یونی ورسٹی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |