امریکی یونی ورسٹی میں محفوظ کئے گئے 100 انسانی دماغ چوری
چوری کئےجانےوالے دماغوں میں سابق امریکی فوجی چارلس وائٹ مین کابھی دماغ شامل ہے جس کی فائرنگ سے 16 شہری ہلاک ہوگئے تھے
PARIS:
ریاست ٹیکساس کی یونی ورسٹی میں نمونوں کے طور پر محفوظ کئے گئے 100 انسانی دماغ چوری ہوگئے ہیں۔
یونیورسٹی آف ٹیکساس میں انتظامیہ کو اس وقت عجیب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب لیب انچارج کی جانب سے اس بات کی اطلاع دی گئی کی لیب سے نمونوں کے طور پر محفوظ کئے گئے 100 انسانی دماغ چوری کرلئے گئے جو کہ ایک جار میں بند کرکے رکھے گئے تھے، چوری کئے جانے والے دماغوں میں سابق امریکی فوجی چارلس وائٹ مین کا بھی دماغ شامل تھا جس نے 1966 میں فائرنگ کرکے 16 شہریوں کو ہلاک کردیا تھا۔
یونی ورسٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ انہیں اس بارے میں کوئی معلومات نہیں کہ یہ دماغ کس نے چوری کئے جب کہ لیب انچارج نے خیال ظاہر کیا کہ ہوسکتا ہے کہ طالب علموں نے شرارت کے طور یہ دماغ چرائے ہوں تاہم یونی ورسٹی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔