سرمایہ کاری بڑھانے کیلیے رابطہ کونسل قائم کرنے پر غور

سرمایہ کاروں کو متعلقہ اداروں سے این او سی، یوٹیلٹی کنکشن کے حصول، زمین منتقلی و دیگر قانونی وانتظامی امور ایک ہی۔۔۔


Irshad Ansari December 04, 2014
صوبوں سے مشاورت، بی او آئی، متعلقہ وزارتوں، یوٹیلٹی کمپنیوں،انتظامیہ اور پولیس کو نمائندگی دی جائے گی، کام شروع، منصوبہ جون 2017 تک مکمل ہوگا، ذرائع۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے ملک میں سرمایہ کاروں کی سہولت کیلیے سرمایہ کاری بورڈ (بی او آئی)، وزارت تجارت، وزارت صنعت و پیداوار یوٹیلٹی کمپنیوں، ڈیسکوز، ضلعی انتظامیہ اور پولیس اتھارٹی کے نمائندوں پر مشتمل خصوصی رابطہ کونسل تشکیل دینے کی تجویز کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ رابطہ کونسل کے قیام کے حوالے سے چند ماہ سے کام جاری ہے، اس کونسل میں تمام متعلقہ اداروں کے لوگوں کو نمائندگی دی جائے گی تاکہ ملک میں نئی سرمایہ کاری کرنے کے خواہاں سرمایہ کاروں کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولتیں جلدازجلد فراہم کی جا سکیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد ملک میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کو وفاقی، صوبائی اور ضلعی سطح پر متعلقہ اداروں سے این او سی اور یوٹیلٹی کنکشن کے حصول کے ساتھ زمین کے انتقال، نقشے سمیت دیگر ضروری قانونی و انتظامی پروسیجر کو کم سے کم وقت میں پورا کرانا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے چاروں صوبوں کو بھی آن بورڈ لیا جائے گا اور مذکورہ کونسل کے قیام کے لیے ڈرافٹ تیار کرکے چاروں صوبوں کو بھجوایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق جب کسی بھی سرمایہ کارکی طرف سے کاروبار شروع کرنے کیلیے فارم پر کر کے موصول ہوگا تو ہر ادارے کے چکر لگانے کے بجائے اس کونسل کے ذریعے تمام قانونی و انتظامی تقاضے پورے کیے جائیں اور تمام پروسیجرز مکمل کر کے سرمایہ کار کو کاروبار شروع کرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے کام شروع کر دیا گیا ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مسودہ تیار کیا جائے گا جس کے بعد پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا اور جون 2017 تک ملک بھر میں اس کو نافذ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |