سندھ پولیس نائیجیریاکی پولیس کوتربیت فراہم کرے گی

دونوںممالک کے حکام نے بات چیت کرلی ہے جلدمعاہدے طے پاجائے گا، ڈاکٹرجمیل


Raheel Salman December 04, 2014
ممکنہ طور پر نائیجیریا میں نئی ٹریننگ اکیڈمی قائم کی جائے گی ،ڈی آئی جی ٹریننگ فوٹو: فائل

سندھ پولیس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سندھ پولیس کسی غیر ملکی پولیس کو تربیت فراہم کرے گی۔

نائیجیریا نے سندھ پولیس کے ٹریننگ کے معیار کو دیکھتے ہوئے درخواست کی ہے کہ سندھ پولیس نائیجیریا میں تربیت فراہم کرے، اس سلسلے میں دونوں ممالک کے حکام نے ابتدائی بات چیت مکمل کرلی ہے جسے جلد ہی تحریری معاہدے کی شکل دے دی جائے گی، ڈی آئی جی ٹریننگ ڈاکٹر جمیل نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نائیجیریا کے حکام نے درخواست کی ہے کہ سندھ پولیس نائیجیریا کی پولیس کو تربیت فراہم کرے۔

اس ضمن میں ایکسپو سینٹر میں جاری نمائش آئیڈیاز کے دوران نائیجیریا کے حکام نے سندھ پولیس کے اسٹال کا دورہ کیا اور تربیت کے حوالے سے معلومات حاصل کیں جس پر انھیں تفصیلی بریفنگ دی گئی، نائیجیریا کے حکام نے کمانڈوٹریننگ، آپریشنل فورس (ریگولر پولیس) اور ہنگامہ آرائی و بلوے پرقابو پانے کے حوالے سے دکھائی جانے والی پریزنٹیشن میں خصوصی دلچسپی لی ہے، ایک سوال کے جواب میں ڈی آئی جی محمد جمیل نے بتایا کہ نائیجیریا میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے دوران پولیس کی ٹریننگ اکیڈمی پر بھی قبضہ کرلیاگیاہے ، ممکنہ طور پر نائیجیریا میں نئی ٹریننگ اکیڈمی قائم کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |