کوئٹہ میں سرکی روڈ پر دھماکے سے ایک شخص جاں بحق 9 زخمی

دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ متعدد گاڑیوں اوردکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔

پولیس اور ایف سی نے علاقے کا محاصرہ کر کے تخریب کاروں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ فوٹو؛ ایکسپریس

LOS ANGELES:
سیٹلائٹ ٹاؤن میں سرکی روڈ منی مارکیٹ کے قریب دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جب کہ 9 افراد زخمی ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن سے متصل سرکی روڈ پر واقع مصطفیٰ مارکیٹ کے ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 9 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسپتال ذرائع کے مطابق 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آوار دور تک سنی گئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ متعدد گاڑیوں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ سیکرٹری داخلہ اکبر درانی کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑایا گیا، سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 30 سے 40 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ پولیس اور ایف سی نے علاقے کا محاصرہ کر کے تخریب کاروں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
Load Next Story