لاپتہ افراد کی واپسی ہی بلوچستان کے مسئلے کا حل ہے نوازشریف

صوبے کی اصل قیادت کو نظرانداز کرکے جعلی قیادت بلوچستان میں کھڑی کردی گئی جس سے معاملات مزید بگڑ جائیں گے، نواز شریف


ویب ڈیسک October 01, 2012
صوبے کی اصل قیادت کو نظرانداز کرکے جعلی قیادت بلوچستان میں کھڑی کردی گئی جس سے معاملات مزید بگڑ جائیں گے، نواز شریف فوٹو: ایکسپریس

ISLAMABAD: مسلم لیگ (ن) کے صدرمیاں نوازشریف نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کی واپسی ہی بلوچستان کے مسئلے کا حل ہے۔

رائے ونڈ میں نواب اکبربگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ طلال اکبر بگٹی نے نوازشریف سے ملاقات کی جس میں بلوچستان کے مسائل پربات چیت کی گئی۔ بعدمیں دونوں رہنماؤں نے میڈیاسے بات چیت کی۔

نواشریف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نواب اکبربگٹی کے قاتلوں کو سزادیئے بغیربلوچستان کی محرومیوں کاازالہ نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے معاملات ٹھیک کرنے کے لئے نہ تو حکومت نے کوئی ٹھوس قدم اٹھایا اورنہ ہی صوبے میں اس کی رٹ نظرآتی ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے نام پر ایک ایک رکن صوبائی اسمبلی کو 30،30 کروڑ دیئے گئے لیکن صوبے میں ترقی دوردور تک نظرنہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی اصل قیادت کو نظرانداز کرکے جعلی قیادت بلوچستان میں کھڑی کردی گئی جس سے معاملات مزید بگڑ جائیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدرنے کہا کہ سرداراخترمینگل جمہوری سوچ رکھنے والے آدمی ہیں اوروہ سپریم کورٹ اس لئے آتے تھے تاکہ بلوچستان کو انصاف مل سکے۔

اس موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نواب طلال اکبربگٹی نے کہا کہ حکمران بلوچستان میں مشرقی پاکستان والی غلطی دہرارہے ہیں اور پورا بلوچستان اس وقت حالت جنگ میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں اس وقت کرپشن انتہائی عروج پر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں