پرویز خٹک خیبرپختونخوا حکومت بچانے کے لئے ہم سے خفیہ ملاقاتیں کرتے تھے چوہدی نثار

عمران خان چاہیں تو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی خفیہ ملاقاتوں کا ریکارڈ بھی دینے کو تیار ہوں، وفاقی وزیر داخلہ


ویب ڈیسک December 04, 2014
پرویز خٹک خفیہ ملاقاتوں میں ہم سے خیبر پختونخوا حکومت بچانے کی اپیل کرتے تھے،چوہدری نثارعلی فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کنٹینر پر کھڑے ہوکر حکومت کے خلاف الزام تراشی کرتے تھے اور اندرون خانہ حکومت سے اپنی حکومت بچانے کے لئے اپیل بھی کرتے تھے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ان کے دیرینہ تعلقات تھے لیکن ایک جانب وہ حکومت اور وزرا پر سنگین الزامات لگاتے ہیں تو کچھ عرصہ قبل تک وہ پنجاب ہاؤس میں ان سے خفیہ ملاقاتیں کرکے خیبر پختونخوا حکومت کو بچانے کی اپیل کرتے تھے اوراس دوران ان کا کہنا تھا کہ حکومت عمران خان کو استعفوں کے معاملے میں سمجھائے۔ انہوں نے کہا کہ منافقت سے ملک میں انقلاب نہیں آتے اگر عمران خان چاہیں تو وہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی خفیہ ملاقاتوں کا ریکارڈ بھی دینے کو تیار ہیں۔

چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے سنگین الزامات لگانے کے باوجود حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے اس بارے میں وزیر اعظم نواز شریف کو بھی رپورٹ دے دی ہے اور امید ہے کہ تحریک انصاف سے مذاکرات کا سلسلہ جلد شروع ہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں