دہشت گردی پاکستان اور افغانستان کیلئے مشترکہ خطرہ ہے وزیراعظم کا لندن کانفرنس سے خطاب
دہشت گردوں کےخلاف بلاتفریق کارروائی کی جائےگی جبکہ افغان پناہ گزینوں کی واپسی کے لئے بھی تعاون فراہم کریں گے،نوازشریف
وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی کیونکہ دہشت گردی پاکستان اور افغانستان کے لیے مشترکہ خطرہ ہے۔
لندن میں افغانستان سے متعلق ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ افغانستان میں متحدہ حکومت کا قیام ایک اہم سنگ میل ہے اور ہم نئی افغان حکومت کے وژن کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی سے پاک افغان شراکت سے متعلق امور پر بات ہوئی ہے اور ہمیں افغانستان کو درپیش مسائل کا اندازہ ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پکتیکا اور کابل میں دہشت گرد حملوں پر افسوس ہے، دہشت گردی پاکستان اور افغانستان کے لیے مشترکہ خطرہ ہے جس کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی جب کہ پاکستان افغان پناہ گزینوں کی محفوظ واپسی کے لیے بھی مدد فراہم کرے گا۔
اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف سے روسٹک گلوبل ریسورسز کے سربراہ نے ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیراعظم کی توانائی کے منصوبوں میں دلچسپی کا خیر مقدم کیا جب کہ اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے توانائی کے قلیل، وسط اور طویل مدتی منصوبے شروع کیے ہیں اور امید ہے کہ روسٹک کارپوریشن بھی پاکستان کے توانائی کے شعبے کے استحکام میں اہم کردار ادا کرے گی۔