بلدیاتی آرڈیننس پرتمام جماعتوں سے مشاورت کی گئی فیصل سبزواری

سندھ پیپلزلوکل گورنمنٹ آرڈیننس ایک کالا قانون ہے، جام مدد علی

سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کا بل صوبے کی دو بڑی پارٹیو ں کی چارسالہ کاوشوں کا نتیجہ ہے، شرجیل انعام میمن فوٹو: فائل

ایم کیوایم کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام پرتمام جماعتوں سے مشاورت کی گئی۔

سندھ اسملبی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےفیصل سبزواری نے کہا کہ جن دوستوں کو اس بل پراعتراض ہے وہ اس میں ترمیم کے لئے تحریری درخواست دیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تمام جماعتوں سے مشاورت کی گئی تھی۔


اس موقع پر وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کا بل صوبے کی دو بڑی پارٹیو ں کی چارسالہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا قوم پرست جماعتوں میں شامل افراد ہمارے بھائی ہیں اگر ان کو اس بل پر اعتراض ہے تو وہ مینڈیٹ لے کر اسمبلی میں آئیں اوراس حوالے سے اپنا قانون بنائیں۔

فنکشنل لیگ کے رہنما جام مددعلی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پیپلزلوکل گورنمنٹ آرڈیننس ایک کالا قانون ہے اور40 سال بھی اس کا سوگ منایا جائے توکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے صوبے میں ایک بلدیانی نظام ہونا چاہئے تھا لیکن حکمرانوں نے اس طرف نہیں سوچا اورسندھ میں دہرا نظام نافذ کردیا۔

حیدرآباد میں ایکسپریس نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی تحریک کے سربراہ ایازلطیف پلیجو کاکہنا تھا کہ پیپلزلوکل گورنمنٹ آرڈیننس سندھ اورپاکستان کوتقسیم کرنے سمیت خطے کوغیرمستحکم کرنے کامنصوبہ ہے۔
Load Next Story