پولینڈ میں منفی 7 درجہ حرارت میں گھر سے باہر نکل جانیوالا 2 سال کا بچہ معجزانہ طورپر بچ گیا
جس وقت بچے کو اسپتال لایا گیا وہ کومے کی حالت میں جاچکا تھا اوراس کے دل کی دھڑکن بھی نہ ہونے کے برابر تھیں،ڈاکٹرز
KARACHI:
پولینڈ میں2 سال کا بچہ منفی 7 درجہ حرارت میں پوری رات گھر سے باہررہنے کے بعد بھی معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولینڈ کے شہر وارسا میں 2 سال کا بچہ اپنی دادی کے گھر سے باہر نکل گیا اور گھروالوں کو خبر تک نہ ہوئی، دوسرے دن بچہ پولیس کو قریبی علاقے سے بے ہوشی کی حالت میں ملا جس کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق جس وقت اسے اسپتال لایا گیا تو وہ کومے میں جاچکا تھا اوراس کے دل کی دھڑکن بھی نہ ہونے کے برابر تھیں اور شاید ہم اس کے مرنے کا انتظار کررہے تھے لیکن حیران کن طورپر 2 گھنٹے کے بعد اس کی دل کی دھڑکنیں بحال ہوناشروع ہوگئیں اور اس کے بعد جب اسے ہوش آیا تو اس نے نہ صرف بولنا شروع کردیا بلکہ بھوک کے مارے رونے لگا اورجب اس نے کھانا کھا لیا تو اس کے بعد کھیل کود شروع کردیا۔
ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اس طرح کی نوعیت کا یہ دنیا کا پہلا واقعہ ہے اور یقینی طور پر کسی معجزے سے کم نہیں، دوسری جانب بچے کی دادی کا کہنا تھا کہ انہیں اس بارے میں خبر ہی نہیں ہوئی کہ کس وقت ان کا پوتا گھر سے باہر نکل گیا۔