کراچی میں فائرنگ سے حکیم سمیت 5 افراد ہلاک2 زخمی
نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے حکیم جاں بحق جبکہ ملازم سمیت 2 افراد بھی زخمی ہوگئے۔
نارتھ ناظم آباد پہاڑ گنج کے قریب نامعلوم ملزمان نے دواخانے میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں حکیم جاں بحق جبکہ ملازم سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ کے دیگر واقعات میں3 افراد ہلاک ہوگئے۔
شارع نورجہاں کے علاقے نارتھ ناظم آبا د بلاک Q پہاڑ گنج کے قریب واقع چینوٹ دواخانہ پر موٹرسائیکل سوار 2 نامعلوم ملزمان آئے جس میں ایک ملزم نے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 40سالہ حکیم اشتیاق جاں بحق جبکہ ملازم 25 سالہ بلال اور انصاف حسین نامی شخص زخمی ہوگئے فائرنگ سے دواخانے میں موجود فیضان معجزانہ طور پر محفوظ رہا واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
ایس پی گلبرگ ڈویژن چوہدری اسد نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 12 خول ملے ہیں جنھیں پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیے ہیں جبکہ واردات کے لیے آنے والے ملزمان میں ایک ملزم موٹر سائیکل پر دواخانے کے باہر ہی کھڑا رہا جبکہ اس کا ساتھی جو چہرے پر نقاب لگایا ہوا تھا اس نے فائرنگ کی اور دونوں ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول نیو کراچی بلال کالونی کے رہائشی کا رہائشی اور گزشتہ کئی برسوں سے دواخانہ قائم ہے جبکہ مقتول کا آبائی تعلق پنجاب کے علاقے چینوٹ سے تھا ، پولیس واقعہ کو ذاتی رنجش کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
شارع فیصل نرسری سگنل کے قریب نامعلوم ملزمان کی کار پر فائرنگ 45 سالہ نامعلوم شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے نجی اسپتال لیجایا گیا جبکہ سعید آباد کے علاقے بلدیہ جنگل اسکول کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 40 سالہ ارشاد زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال لایا گیا ۔دوسری جانب کلاکوٹ کے علاقے ریکسر لین قریب لیاری گینگ وار کے موٹر سائیکل سوار کارندوں نے کریکر بم سے حملہ کر دیا اور فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔
کریکر پھٹنے سے علاقے میں افرا تفری پھیل گئی اور زخمیوں کی چیخ و پکار سے علاقہ گونج اٹھا تاہم موقع پر موجود افراد نے زخمی ہونے والے 12 افراد 10سالہ معیز ،10سالہ ضمیر ،10سالہ مزمل ، 30 سالہ اشتیاق ، 30 سالہ عمیر ، 25 سالہ خرم ، 28 سالہ خلیل احمد ، 28 سالہ بالاج ، 25 سالہ وسیم اور 35سالہ حبیبہ بی بی زخمی ہوگئے جبکہ دیگر 2 افراد کو لیاری جنرل اسپتال لیجایا گیا پولیس ابھی کریکر حملے کی تحقیقات ہی کر رہی تھی کہ اس دوران کلاکوٹ کے علاقے بزنجو چوک کے قریب گینگ وار کے موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گھر کے باہر بیٹھی ہوئی 35 سالہ فاطمہ زوجہ شاہد کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے زخمی خاتون کا انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے سر پر گولی لگی تھی اور اسے گینگ وار کے ملزمان نے مبینہ طور پر مخبری کے شبے میں قتل کیا ہے ، علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق زاہد لاڈلہ کے کارندوں نے عذیر بلوچ کے زیر اثر علاقے شاہ رخ لین میں قبضہ کرنے کے لیے کریکر بم حملہ کیا تھا ، حملے کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی کے دوران ایک درجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
جاں بحق ہونے والی خاتون کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنی والد مریم کے ہمراہ گھر کے باہر گلی میں بیٹھی تھی تاہم فائرنگ میں اس کی والدہ محفوظ رہی ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد مقتولہ فاطمہ کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔کورنگی سو کوارٹرز پاسبان چوک کے قریب فائرنگ سے 65 سالہ شفیع حسین ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتول کا اپنے داماد کے ساتھ تنازعہ چل رہا تھا اور دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے ہیں۔ منگھوپیر کے علاقے ونگی گوٹھ میں فائرنگ سے 24 سالہ صورت مری بلوچ ہلاک ہوگیا ۔