افغانستان میں فضائی حملوں اور جھڑپوں میں 30 طالبان ہلاک 7 سیکیورٹی اہلکار بھی مارے گئے

جاؤزجان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں 4 اور سڑک کنارے دھماکے میں 3 اہلکار مارے گئے


News Agencies December 05, 2014
آئندہ سال افغان صدر کے دورہ واشنگٹن میں امریکی فوج کے انخلا پر گفتگو ہوگی،امریکا۔ فوٹو: فائل

افغانستان کے صوبے نورستان میں نیٹو کے فضائی حملے میں 5 پاکستانی طالبان ہلاک جب کہ طالبان کے حملوں میں 7 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے، صوبے ننگر ہار میں ڈرون کے میزائل حملے میں 25 طالبان ہلاک ہوگئے۔

افغان انٹیلی جنس نے کابل میں کارروائی کے دوران3غیرملکیوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے3ملین یورواور ڈالرکی جعلی کرنسی برآمدکرلی۔ نیٹو فورسز نے صوبے نورستان میں فضائی حملہ کر کے 5 پاکستانی طالبان کو ہلاک کر دیا۔ مشرقی علاقوں میں دہشت گرد اکٹھے ہو کر فورسز پر حملے کر رہے تھے۔

جنوبی صوبے جاؤزجان میں پولیس چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ مختلف علاقوں میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے کے واقعات میں 3 اہلکارمارے گئے۔ دریں اثنا دوسری طرف افغانستان میں امریکا کے نائب سفیر مک کنلے نے کہا کہ صدر باراک اوباما آئندہ سال کے اوائل میں افغان صدر اشرف غنی کے دورہ امریکا میں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے نظام الاوقات کو طویل کرنے یا نہ کرنے بارے بات چیت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں