ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بس کی رکشے کو ٹکر سے 4 طالبعلم جاں بحق 3 زخمی
حادثے میں جاں بحق ہونے والے طلبا کے ورثا نے لاشیں سڑک کر رکھ کر روڈ ٹریفک کے لئے بلاک کر دی
سندھیلیاں والی میں بس کی رکشے کو ٹکر کے نتیجے میں 4 طالب علم جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے سندھیلیاں والی میں پیر محل سے ملتان جانے والی بس ناصر بیگ کے قریب تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے موٹر سائیکل رکشہ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 طالب علم جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے طالبعلموں کی عمریں 10 سے 15 برس ہیں۔
دوسری جانب حادثے میں جاں بحق ہونے والے طلبا کے ورثا نے لاشیں سڑک کر رکھ کر روڈ ٹریفک کے لئے بلاک کر دی اور حادثے کے ذمہ دار بس ڈرائیور کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ مشتعل مظاہرین نے بس کے شیشے بھی توڑ دیئے۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے مذاکرات کر رہی ہے۔