ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو 19 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم

پرویز مشرف کے وکیل الیاس صدیقی نے مصروفیت کے باعث حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی


ویب ڈیسک December 05, 2014
عدالت نے منظور کرتے ہوئے سابق صدر کو 19 دسمبر کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 19 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد میں انسداد دہشت گرد ی کی خصوصی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے ججز نظر بندی کیس کی سماعت کی جس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے وکیل الیاس صدیقی نے مصروفیت کے باعث حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سابق صدر کو 19 دسمبر کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں