پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

پاکستانی وقت کے مطابق میچ رات 9 بجے شروع ہوگا جب کہ قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں۔

پاکستان کو مہمان نیوزی لینڈ پر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ فوٹو؛ اے ایف پی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔


پاکستانی وقت کے مطابق میچ رات 9 بجے شروع ہوگا جب کہ میچ سے قبل دبئی انٹرنینشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے کپتان شاہد خان آفریدی ٹیم کی قیادت کریں گے اور ممکنہ طور پر پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کی فاتح ٹیم کو ہی دوسرے میچ میں بھی میدان میں اتارا جائے گا۔



قومی ٹیم میں احمد شہزاد، انور علی، اویس ضیا، حارث سہیل، محمد حفیظ، محمد عرفان، رضا حسن، سعد نسیم، سرفراز احمد، سہیل تنویر، عمر اکمل، عمر گل اور وہاب ریاض شامل ہیں تاہم ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں جب کہ مہمان نیوزی لینڈ کین ولیمسن کی قیادت میں میچ جیتنے کی کوشش کرے گی، کیویز کے اسکواڈ میں کوری اینڈریسن، مارٹن گپٹل، روز ٹیلر،ڈینئل ویٹوری، ڈین برون لی، انٹولن ڈیوچ، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، مچل میکلنگم، نیتھن میکولم، کائل ملز، ایڈم ملنی، جیمس نیشام اور لیوک رونچی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے مہمان نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔
Load Next Story