جلاؤ گھیراؤ کی سیاست ملک کے لئے زہر قاتل ہے احسن اقبال

فیصل آباد، لاہور اور کراچی کو بند کرنا پاکستان کی برآمدات کو بند کرنا ہے، وفاقی وزیر


ویب ڈیسک December 05, 2014
ہمیں ’گو لوڈ شیڈنگ گو‘، ’گو دہشت گردی گو‘ اور ’گو مہنگائی گو ‘کہنا ہے، احسن اقبال۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ کی سیاست ملک کے لئے زہر قاتل ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج دنیامیں مقابلہ اونچے نعروں اور لمبی تقریروں کا نہیں بلکہ اقتصادی ترقی کا ہے، آج ہمیں کسی کے لئے گو فلاں گو کا نعرہ نہیں لگانا بلکہ ہمیں 'گو لوڈ شیڈنگ گو'، 'گو دہشت گردی گو' اور 'گو مہنگائی گو 'کہنا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پر امن اور خوشحال پاکستان کے لئے معاشی پہیے کا چلتا رہنا بہت ضروری ہے، فیصل آباد، لاہور اور کراچی کو بند کرنا پاکستان کی برآمدات کو بند کرنا ہے، جلاؤ گھیراؤ ملک کے لئے زہر قاتل ہے لہذا ہمیں اس قسم کے اقدامات سے گریز کرنا چاہیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |