پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن کے نہیں بلکہ جمہوریت کے ساتھ ہے رحمان ملک

امیرجماعت اسلامی نے بتایا کہ عمران خان حکومت سے بات کرنے کو تیار ہیں، رہنما پی پی


ویب ڈیسک December 05, 2014
امیرجماعت اسلامی نے بتایا کہ عمران خان حکومت سے بات کرنے کو تیار ہیں، رہنما پی پی ۔ فوٹو : فائل

پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹررحمان ملک نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی مسلم لیگ (ن) کے نہیں بلکہ جمہوریت کے ساتھ ہے اور امید ہے نئے چیف الیکشن کمشنر ادارے میں موجود خامیاں دور کریں گے۔


اسلام آباد یں لاپتا افراد کمیشن میں پیشی کے بعد میڈیاسے بات کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے بتایا کہ عمران خان حکومت سے بات کرنے کو تیار ہیں اگر ایسا ہے تو حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر تحریک انصاف سے بات کرے، پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن کے ساتھ نہیں بلکہ ملک میں جمہوریت کی حامی ہے۔


سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے اعتراف کیا کہ ہے کہ 9.3 ملین بیلٹ پیپرز باہر سے پرنٹ کرائے گئے لیکن اس کا کوئی جواز نہیں تھا تاہم اسے اس کا جواب دینا ہوگا اور نئے چیف الیکشن کمشنر کو اسے دیکھنا ہوگا، نئے چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا سپریم کورٹ کے جج رہے ہیں ان کی ایمانداری پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا اور امید ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کی خامیوں کو دور کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |