اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 537 اراکین کی رکنیت خطرے میں

الیکشن کمیشن کے قواعد کے مطابق مالی گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت 15 اکتوبر کو معطل کر دی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے قواعد کے مطابق مالی گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت 15 اکتوبر کو معطل کر دی جائے گی۔ فوٹو فائل

LEEDS:
الیکشن کمیشن کواثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پرسینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے537 ارکان کے معطل ہونے کا خطرہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کو 30 ستمبر تک مالی گوشواروں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی جس میں 1174 ارکان میں سے صرف 637 نےاپنے اثاثوں کی تفصیلات پیش کی ہیں۔


سینیٹ کے 104 ارکان میں سے صرف 70 نے مالی گوشوارے جمع کرائے۔ قومی اسمبلی کے 342 ارکان میں سے صرف 212 نےاثاثوں کی تفصیلات پیش کیں جبکہ 130 ارکان نےتفصیلات فراہم نہیں کیں۔

پنجاب اسمبلی کے 224 ارکان نے اب تک مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے جبکہ سندھ اسمبلی کے 66، بلوچستان اسمبلی کے 27 اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے 56 ارکان نے مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے۔

الیکشن کمیشن کے قواعد کے مطابق مالی گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت 15 اکتوبر کو معطل کر دی جائے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story