مظفر گڑھ میں جنسی خواہش میں ناکامی پر با اثر افراد نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا

بااثرافراد جنسی تعلقات استوار کرنا چاہتے تھے لیکن خاتون کے شدیدردعمل پر اس پر تیزاب پھینک کرفرارہوگئے


ویب ڈیسک December 05, 2014
خاتون کا 60 فیصد جسم جھلس چکا ہے جبکہ پولیس نے 3افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، فوٹو:ایکسپریس نیوز

علی والا چوک پر با اثرافراد نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں اس کا جسم 60 فیصد تک جھلس گیا اور اسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے علی والا چوک قریشی میں علاقے کے بااثر افراد عذرا نامی خاتون کو جنسی تعلقات استوار کرنے کے لیے اسے مجبور کررہے تھے لیکن خاتون کی جانب سے شدید رد عمل کے بعد سعید نامی شخص نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اس پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں اس کا جسم 60 فیصد تک جھلس گیا اور اسے تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

عذرا نامی خاتون چار بچوں کی ماں ہے اور اس کا شوہر لاہور میں مزدوری کرتا ہے، پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں 3 افراد کے خلاف تھانہ چوک قریشی میں مقدمہ درج کرلیا ہے جن میں سعید، اقبال اور ایک نامعلوم شخص کو بھی نامزد کیا گیا ہے تاہم ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |