اسلام آباد میں 4 ارکان پارلیمنٹ کے خلاف مقدمہ درج پولیس کی تردید

جن اراکین قومی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں رضا حیات ہراج، نجف عباس سیال اور سنجے پروانی شامل ہیں


ویب ڈیسک December 05, 2014
ارکان پارلیمنٹ خلاف کارسرکار میں مداخلت، تشدد، دھمکیوں اور غیر قانونی فعل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

وفاقی دارالحکومت میں 4 ارکان پارلیمنٹ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم پولیس کی جانب سے اس کی تردید کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ رات پولیس کو اطلاع ملی کہ اسلام آباد کے علاقے ایف ٹین کے ایک گھر میں نجی محفل کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں کچھ اراکین پارلیمنٹ بھی شریک ہیں جس پر پٹرولنگ آفیسر اے ایس آئی سہیل نے پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ مارا تو ارکان پارلیمنٹ میں غصے میں آگئے اور اپنے سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ مل کر پولیس اہلکاروں کو شدید تشدد کا نشانا بنایا اور انہیں وہاں سے جانے پر مجبور کردیا جب کہ ارکان پارلیمنٹ نے پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں بھی دیں اور کہا کہ تمہاری ہمت کیسے ہوئی کہ ہمارے گھر پر چھاپہ مارا، ہم قانون بناتے ہیں اور تم ہمیں قانون سکھا رہے ہو۔

اے ایس آئی سہیل کی مدعیت میں ارکان پارلیمنٹ کے خلاف کارسرکار میں مداخلت، پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑنے، تشدد، دھمکیوں اور غیر قانونی فعل کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ جن اراکین قومی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں رضا حیات ہراج اور نجف عباس سیال جب کہسنجے پروانی کے ناموں کی تصدیق ہو چکی ہے۔

دوسری جانب رضا حیات ہراج کا کہنا ہے کہ میں نے تو شراب کو ہاتھ تک نہیں لگایا اور پولیس جھوٹا مقدمہ درج کر کے اسے سیاسی رنگ دینا چاہتی ہے جب کہ سنجے پروانی کا موقف ہے کہ مجھے نہ تو واقعے کا علم ہے اور نہ ہی میں وہاں موجود تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں