سندھ کابینہ میں توسیع محمد علی ملکانی نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھالیا

ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے محمد علی ملکانی سے گورنر سندھ نے حلف لیا


ویب ڈیسک December 05, 2014
نئے وزیر کی شمولیت کے بعد سندھ کابینہ میں وزرا کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔، فوٹو:فائل

سندھ حکومت نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے اس میں ایک اور وزیر کو شامل کرلیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے صوبائی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے اس میں ایک اور وزیر محمد علی ملکانی کو شامل کرلیا ہے جس کے بعد صوبائی کابینہ میں وزرا کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔


سندھ کابینہ کے نو منتخب وزیر محمد علی ملکانی کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور دیگر کابینہ ارکان بھی شریک تھے جبکہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے محمد علی ملکانی سے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔


واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے ذوالفقار مرزا کے صاحبزادے حسنین مرزا اور نادر مگسی کو کابینہ شامل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا تاہم آئینی پیچیدگیوں کے باعث صوبائی حکومت نے 2 کی بجائے اب ایک وزیر کو کابینہ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں