پی آئی اے نے اندرون و بیرون ملک پروازوں کے کرائے کم کردیئے

اندرون ملک کرایوں میں 2 سے ڈھائی ہزار جب کہ لندن کی پرواز کیلئے 10 ہزار روپے تک کرایہ کم کیا گیا،ترجمان پی آئی اے


ویب ڈیسک December 05, 2014
کرایوں میں کمی دوپہر اور شام کی پروازوں کے لیے کی گئی ہے، ترجمان، فوٹو: فائل

قومی ایئرلائن نے تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے پیش نظر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اندرون و بیرون ملک پروازوں کے کرائے میں کمی کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے نے جہاز کے ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے بعد اندرون و بیرون ملک پروازوں کے کرایوں میں بھی کمی کردی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اندرون ملک پروازوں کے کرائے میں 2 سے ڈھائی ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے اوربیرون ملک پروازوں میں لندن کے کرایوں میں 10 ہزار روپے تک کی غیر معمولی کمی کی گئی ہے اس کے علاوہ مانچسٹر اور کوپن ہیگن کی بین الاقوامی پروازوں کے کرائے 5 سے 6 ہزار روپے تک کم کیے گئے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ کرایوں میں کمی دوپہر اور شام کی پروازوں کے لیے کی گئی ہے جب کہ صبح کے اوقات میں کراچی سے چلنے والی پرائم پروازوں کے کرائے کم نہیں کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو ماہ سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہورہی ہے جس کے باعث حکومت نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی کمی کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |