دنیا کا سب سے موٹا انسان 44 سال کی عمر میں چل بسا

کیتھ مارٹن نے 8 ماہ قبل ہی وزن کم کرنے کیلئے اپنی سرجری کرائی تھی لیکن اس کے باوجود ان کا وزن 444 کلوگرام تھا


ویب ڈیسک December 05, 2014
کیتھ مارٹن تقریباً 10 سال سے جنوبی لندن میں واقع اپنے گھر کے بستر پر بے بسی کی زندگی گزاررہا تھا، فوٹو:فائل

دنیا کا سب سے موٹا انسان کیتھ مارٹن 44 سال کی عمر میں دنیا سے چل بسا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کا سب سے زیادہ وزن رکھنے والا انسان کیتھ مارٹن 44 سال کی عمر میں نمونیا میں مبتلا ہوکر انتقال کرگیا جب کہ 8 ماہ قبل ہی اس نے اپنا وزن کم کرنے کے لئے سرجری کرائی تھی تاہم اس کے باوجود کیتھ مارٹن کا وزن تقریبا 444 کلو گرام کے قریب تھا۔ اپنے اس بھاری بھرکم وجود کے باعث کیتھ مارٹن تقریباً 10 سال سے جنوبی لندن میں واقع اپنے گھر کے بستر پر بے بسی کی زندگی گزاررہا تھا جب کہ اپنے اس وزن کی وجہ سے وہ چلنے، پھرنے سے بھی قاصر تھا۔

کیتھ مارٹن کی دیکھ بھال ان کی بہنیں کیا کرتی تھیں جن کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بھائی کی جدائی کا غم زندگی بھر نہیں بھول سکتیں، ہمیں معلوم ہے کہ وہ انتہائی بے بسی کی زندگی گزاررہے تھے اور وہ بستر پر لیٹے رہتے تھے لیکن ان کی خدمت کرنا ہمارا فرض تھا،اب جب ہمارا بھائی اس دنیا میں نہیں لیکن ان کی یادیں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |