آسٹریلوی بھیڑوں کواسلامی طریقے سے ذبح نہیں کیا گیا میڈیا رپورٹ

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھیڑوں کو گہری زمین کھود کے دفن بھی نہیں کیا گیا


AFP October 01, 2012
حکام نے غیر تربیت یافتہ لوگوں سے بھیڑوں کو ذبح کروایا جنہوں نے بھیڑوں کو چھری کے وار سے ہلاک کیا اور کچھ کو تو زندہ ہی دفن کردیا۔ پی پی آئی/ فائل

ایک اخبار میں شائع ہوئی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی بھیڑوں کو اسلامی طریقے سے ذبح نہیں کیا گیا۔

ایڈمنسٹریٹرکراچی روشن علی شیخ نے میڈیا کی ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تلف کی گئی 7600 بھیڑوں کو باقاعدہ اسلامی طریقے سے ذبح کرکے گہری زمین کھود کر دفن کیا گیا۔

کراچی کے ایک اخبار میں شائع ہوئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حکام نے غیر تربیت یافتہ لوگوں سے بھیڑوں کو ذبح کروایا جنہوں نے بھیڑوں کو چھری کے وار سے ہلاک کیا اور کچھ کو تو زندہ ہی دفن کردیا۔

اخباری رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ بھیڑوں کو گہری زمین کھود کر دفن بھی نہیں کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں