بھارت میں کبھی ایسا کام نہیں کیا جس سے ندامت ہوعلی ظفر

ایسی فلمیں بنانا چاہتا ہوں جو پاکستان کی بین الاقوامی سطح پرنمائندگی کرسکے، علی ظفر


Showbiz Reporter December 06, 2014
حالیہ فلم ’’کل دل‘‘ کوتین بار ہندوستان میں دیکھ چکا ہوں لیکن اپنے ملک میں اورفیملی کے ساتھ فلم دیکھنے کا بہت مزہ آیا، علی ظفر۔ فوٹو: فائل

معروف اداکاروگلوکارعلی ظفرنے کہا ہے کہ ہالی ووڈ اوربالی ووڈ کے پیچھے لگتے ہوئے '' لالی ووڈ ''کے بجائے ہمیں ''پاکستان فلم انڈسٹری '' کا نام پوری دنیا میں متعارف کروانا چاہیے۔

مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا ہمارے پاس بہت سی خوبصورت کہانیاں اورلکھنے والے موجود ہیں' اب فلمسازی کرنا چاہتا ہوں، نوجوان رائٹرز سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، جن کے ذریعے میں پاکستان کا خوبصورت چہرہ پوری دنیا میں متعارف کروا سکوں۔ میں ایسی فلمیں بنانا چاہتا ہوں جو پاکستان کی بین الاقوامی سطح پرنمائندگی کرسکے' ۔ بالی ووڈ میں کام کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھا اور میں نے ایک بات ذہن میں رکھی کہ مجھے کوئی بھی ایسا کام نہیں کرنا جس سے مجھے اورپوری قوم کو ندامت ہو۔ مجھے بہت سی بولڈ فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے لیکن میں نے انکارکردیا۔ بھارت میں میرے ساتھ گزشتہ چھ برسوں کے دوران کوئی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا اورنہ ہی مجھے کسی نے دھمکی دی ہے۔

اس عرصہ کے دوران صرف ایک بارمیرا پونا میں میوزک کنسرٹ کینسل ہوا تھا اس کے علاوہ آج تک کچھ نہیں ہوا۔ ایک سوال کے جواب میں علی ظفر نے کہا شان بہترین اداکار اور میرے سینئرہیں میں ان جیسی اداکاری نہیں کرسکتا۔ انھوں نے کہا کہ اپنی حالیہ فلم ''کل دل'' کوتین بار ہندوستان میں دیکھ چکا ہوں لیکن اپنے ملک میں اورفیملی کے ساتھ فلم دیکھنے کا بہت مزہ آیا۔ بھارت میں کئی دن گزارنے کے بعد جب اپنے گھرواپس آتا ہوں توایک خوشگواراحساس ہوتا ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ میں فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہوں' لڑکیوں کی تعلیم کے لیے بھی بہت کچھ کرنا چاہتاہوں اوراب تک 80لڑکیوں کی تعلیم کی ذمے داری اٹھارکھی ہے آئندہ برس 100مزید لڑکیوںکی تعلیم کا ذمے اٹھاؤں گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں