جے یوآئی س کا گستاخانہ فلم ساز کو قتل کرنےوالے کیلئے 2 لاکھ ڈالرانعام کا اعلان

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اکرام اللہ شاہد نے امریکا میں گستاخانہ فلم بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی


Manzoor Ali October 01, 2012
حافظ محمد سعید ، سمیع الحق ، منور حسن اور دیگر علماء پشاور میں دفاع پاکستان کونسل کی ریلی سے خطاب کر رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

KARACHI: جمعیت علمائے اسلام(سمیع الحق) گروپ کے جنرل سیکریٹری اکرام اللہ شاہد نے اسلام مخالف فلم بنانے والے کو قتل کرنے والے شخص کو ڈالر 2 لاکھ انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

پشاور میں دفاع پاکستان کونسل کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اکرام اللہ شاہد نے امریکا میں گستاخانہ فلم بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے اس موقع پراعلان کیا کہ جو بھی گستاخانہ فلم بنانے والے کو قتل کرے گا اسے 2لاکھ ڈالرانعام دیا جائے گا۔

اس سے قبل ریلوے وزیر غلام احمد بلور بھی گستاخانہ فلم بنانے والے کو قتل کرنے والے شخص کے لئے ایک لاکھ ڈالرانعام کا اعلان کرچکے ہیں۔

غلام احمد بلور کے اس اعلان کی نہ صرف حکومت پاکستان بلکہ ان کی اپنی جماعت نے بھی مذمت کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں