چين كے ساتھ سرحدی تنازعہ پر مذاكرات آخری مراحل ميں ہيں بھارتی وزيردفاع

اس تنازعہ سے سرحد پر كشيدگی ميں اضافہ ہو سكتا ہے کیونکہ سب جانتے ہیں كہ يہ معاملہ ابھی حل نہيں ہوا، بھارتی وزیر دفاع


APP October 01, 2012
اس تنازعہ سے سرحد پر كشيدگی ميں اضافہ ہو سكتا ہے کیونکہ سب جانتے ہیں كہ يہ معاملہ ابھی حل نہيں ہوا، بھارتی وزیر دفاع فوٹو فائل

بھارتی وزيردفاع اے كے انتھونی نے كہا ہے كہ چين كے ساتھ سرحدی تنازعہ پر مذاكرات آخری مراحل ميں ہيں۔

وزير دفاع نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے كہا كہ چینی حکام کے ساتھ مذاكرات ميں ہونے والی پيش رفت سے مطمئن ہوں مگر تفصيلات ابھی ظاہر نہيں كرسكتا۔

اے کے انتھونی نے کہا کہ اس تنازعہ سے سرحد پر كشيدگی ميں اضافہ ہو سكتا ہے کیونکہ سب جانتے ہیں كہ يہ معاملہ ابھی حل نہيں ہوا۔

واضح رہے کہ 1962 میں سرحدی تنازعے کے باعث چین اور بھارت کے درمیان جنگ بھی ہوچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں