جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھا لیا

ادارے میں بہتری کے لئے وہ سب کچھ کروں گا جو میرے اختیار میں ہو گا، چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان

موجودہ حالات میں غیر متنازع چیف الیکشن کمشنر کی تقرری خوش آئند ہے، چیف جسٹس ناصر الملک۔ فوٹو: پی آئی ڈی

NEW YORK:

سپریم کورٹ کے سابق جسٹس ریٹائڑد سردار رضا محمد خان نے نئے چیف الیکشن کمشنر کے عہد ے کا حلف اٹھا لیا ہے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ناصرالملک نے سردار رضا محمد خان سے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے اعلیٰ ججز، سیاسی شخصیات اور سردار رضا محمد خان کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد کا کہنا تھا کہ عہدہ سنبھالنے کے لئے ہچکچا رہا تھا لیکن اب جب کہ حلف اٹھا چکا ہوں تو ادارے میں بہتری کے لئے وہ سب کچھ کروں گا جو میرے اختیار میں ہو گا۔ چیف جسٹس ناصر الملک کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں غیر متنازع چیف الیکشن کمشنر کی تقرری خوش آئند ہے۔


واضح رہے کہ جسٹس (ر) سردار رضا محمد خان کو 2 روز قبل ہی حکومت اور اپوزیشن پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی کے اراکین نے متفقہ طور پر چیف الیکشن کمشنر کے لئے منتخب کیا۔ آئین پاکستان کے مطابق سردار رضا آئندہ 5 برس تک الیکشن کمیشن کے سربراہ ہوں گے۔ اس سے قبل فخر الدین جی ابراہیم چیف الیکشن کمشنر تھے جنہوں نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے بعد جولائی 2013 میں چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Load Next Story