قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 215 پر مسلم لیگ ن کے غوث علی شاہ کامیاب قرار
الیشکن ٹریبونل نے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب علی وسان کی کامیابی کالعدم دے دی ہے
الیکشن ٹریبونل نے خیرپور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 215 پر پیپلز پارٹی کے نواب علی وسان کی کامیابی کالعدم قرار دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے غوث علی شاہ کو کامیاب قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 215 پر انتخابی عذر داری کی سماعت مکمل ہونے کے بعد شواہد اور دلائل کی روشنی میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب علی وسان کی کامیابی کالعدم جبکہ مسلم لیگ (ن) غوث علی شاہ کو کامیاب قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ نادرا نے اس حلقے میں ڈالے گئے ایک لاکھ 74 ہزار 645 ووٹوں میں سے صرف 47 ہزار 291 ووٹوں کو ہی درست قرار دیا تھا جبکہ 27 ہزار 373 ووٹوں پرانگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی اور 99 ہزار 452 ووٹوں پر انگوٹھوں کے نشانات کی شناخت ممکن نہ تھی۔